علیمہ اور عظمیٰ خان کی 8 نومبر تک عبوری ضمانتیں منظور

1  ‬‮نومبر‬‮  2024

5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے درج مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں 8 نومبر تک منظور کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب پولیس کو عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ، مستی گیٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج 4 مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، سابق گورنر پنجاب کے خلاف عسکری ٹاور، راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات درج ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved