انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری

4  ‬‮نومبر‬‮  2024

ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں کے بعد قطر کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی اطلاعات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 03پیسے کی کمی سے 277روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

تاہم رسد بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved