سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کیساتھ 91 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 23 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ 56 ہزار 852 روپے مالیت کے 28 کروڑ 94 لاکھ 9 ہزار 252 شیئرز کا لین دین ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved