مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔
کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی جس پر بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی، بعد ازاں اسپیکر نے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔
سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا۔