انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

6  ‬‮نومبر‬‮  2024

ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب اور درآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔

شرح سود گھٹنے سے کائبر ریٹ میں کمی، وزیر خزانہ کی جانب سے پانڈا بانڈ کے بعد جلد یورو بانڈز کے اجراء اور جون 2025 تک ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب ڈالر پہنچانے کے بیان سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 277روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 89پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved