عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

6  ‬‮نومبر‬‮  2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر بانی تحریک اںصاف عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری پیغام میں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی جبکہ مشکلات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی بھی تعریف کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نومنتخب صدرٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی لیڈر شپ کم ازکم ایسا نہیں کرے گی جیسا بائیڈن دور حکومت میں ہو رہا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved