یہاں ڈکٹیٹر شپ ہو رہی ہے، ہم کسی آئینی بینچ کو نہیں مانتے، حامد خان

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ یہاں ڈکٹیٹر شپ ہو رہی ہے ہم کسی آئینی بینچ کو نہیں مانتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ جوڈیشل بینچ میں ججز کی سیٹ کم کرکے 2 سول افراد کو شامل کیا گیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم کسی آئینی بینچ کو نہیں مانتے۔ بھارت میں بھی ایسا نہیں ہے وہاں کا چیف ہی آئینی بینچ کی سربراہی کرتا ہے۔

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کرنا وقت کی ضرورت نہیں۔ اس ترمیم نے عدلیہ کو تباہ کردیا۔ آرمی چیف ایکٹ میں ترمیم اس لیے کی گئی کیونکہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا ہے۔ ہم عدلیہ کو آزاد بنانے اورپاکستان کے آئین کو بحال کرنے کے لیے لڑیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved