ٹرمپ کی کامیابی سے کوئی لینا نہیں، ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے: اسد قیصر

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں ٹرمپ کی کامیابی سے کوئی لینا نہیں اور اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باعزت رہا کیا جائے، ان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے۔

امریکی انتخابات کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved