سینیٹ کمیٹی میں صہیونیت بطور مذہب اپنانے لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت کیخلاف بل منظور

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت بطور مذہب اپنانے اور اس کے لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت کے خلاف بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے بل پیش کیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق صہیونیت کو بطور مذہب اپنانا اور جان بوجھ کر اس کے مخصوص نشانات کے ذریعے اس کی تبلیغ و اشاعت کرنا جرم ہوگا، ایسے مجرم کو تین سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

صہیونیت کے ذریعے معاشرے میں تفریق اور لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی پاداش میں بھی 3 سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا اور سندھ پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved