سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved