گورنر پنجاب کا حکومت سے اسموگ پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب سے فوری ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ لوگوں کو اسموگ سے بچانے کیلئے مزید سخت سے سخت اقدام اٹھائیں جائیں، اسموگ کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے اور لوگ  بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق نگران حکومت کو محسن نقوی کی قیادت میں کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں اسموگ پر قابو پایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسکول، کاروبار بند کرنے  سے تعلیم اورمعاشی پریشانیاں بڑھیں گی، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وقتی کی بجائے مستقل بنیادوں پر اسموگ کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved