پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس 14نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

7  ‬‮نومبر‬‮  2024

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

ن لیگ کے منحرف رکن عادل بازئی، سنی اتحاد کونسل کے سہیل سلطان اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی 12 نومبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved