عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

8  ‬‮نومبر‬‮  2024

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو سماعت کے دوران آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان تھا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزمان کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے، بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو منگل 12نومبر کو سنایا جائے گا۔
سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved