ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے۔
کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 85 پیسے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 277روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 278روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔