انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

14  ‬‮نومبر‬‮  2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں دستاویزات جمع کروانے کے لیے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے گاؤں گئے ہوئے تھے، اس لیے فائل ابھی ان کے پاس نہیں ہے، انہیں تھوڑا مزید وقت دیا جائے۔

ممبر کمیشن نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کیس کے لیے مزید وقت درکار ہے جس پر بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ وہ درخواست کرتے ہیں کہ انہیں تھوڑا مزید وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

23 جولائی کو الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved