چاقو سے قتل کی دھمکی، خواجہ آصف نے لندن پولیس میں رپورٹ درج کرادی

14  ‬‮نومبر‬‮  2024

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر لندن پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پاکستانی ہائی کمیشن لندن پہنچے اور پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقع کی رپورٹ درج کرائی۔ خواجہ محمد آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ 11 نومبر 2024ء سہ پہر قریباً ساڑھے تین بجے  الزبتھ لائن میں پیش آیا، لندن میں نجی دورے پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے  ریڈنگ جا رہا تھا کہ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی، واقعے میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا، لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔

خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved