زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 277روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کی کمی سے 277روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔