بھارت کی ایک نہ چلی، نیوزی لینڈ نے بھی سکھ کمیونٹی کو خالصتان ریفرنڈم کی اجازت دے دی

16  ‬‮نومبر‬‮  2024

نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی اور بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔

اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کئے جا چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوارکو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر پر ہوگا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب مبصرین  کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کےساتھ خالصتان ریفرنڈم پربات چیت بھی کی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی  بھارت و نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved