بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کم ہوگئی۔
اس کے تنیجے میں 2562ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 229252روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔