مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

16  ‬‮نومبر‬‮  2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ 

ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، خیبرپختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئے امریکا کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

شانٹے مور نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی اور صحت و تعلیم کی بہتری پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved