پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

16  ‬‮نومبر‬‮  2024

24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے جس میں درجنوں کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔

پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں میاں محمود الرشید کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران پولیس اہلکار اپنے اعلیٰ افسران کو بھیجنے کے لیے تصاویر بھی بناتے رہے۔

میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن کے مطابق انکے والد گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں پھر بھی پولیس روز چھاپے مار رہی ہے، گھر میں صرف والدہ ہیں اور میں کے پی کے میں موجود ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved