وزیرداخلہ کے بیرسٹرگوہر سے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اسلام آباد نہ آنے کی درخواست

25  ‬‮نومبر‬‮  2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات منسٹر انکلیو  میں ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمابیرسٹرگوہر اور بیرسٹر سیف نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved