انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 278روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔