ڈی چوک احتجاج، عمران خان، بشری بی بی اور ہزاروں کارکنان کیخلاف دہشت گردی کے 8 مقدمات درج

27  ‬‮نومبر‬‮  2024

اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ، پولیس پر حملوں، اغواء، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved