ڈیرہ غازی خان: سرحدی چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2024

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات گئے اچانک حملہ کردیا۔

25 سے 30 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔

پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں، جس کے باعث یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved