قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوا دیا گیا۔
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم 3 روز قبل بھی کے پی کے میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی۔
نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔