مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2024

گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہے۔

ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved