اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1673 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100  انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 496 پوائنٹس بنائی۔

بازار میں آج 91 کروڑ شیئرز کے سودے 35.97 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 168 ارب روپے اضافے سے 12 ہزار 885 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2024 میں پاکستان اسٹا ک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 12 ہزار  390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس 12 ہزار 643 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

نومبر میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 496  جبکہ کم ترین سطح 88 ہزار 852 پوائنٹس رہی۔

نومبر کے مہینے میں بازار میں 18.37 ارب شیئرز کے سودے 690 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ایک ہزار 348 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved