ٹرمپ نے ڈالر استعمال کرنے پر مجبور کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی، پیوٹن

2  دسمبر‬‮  2024

روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی دھمکی پر بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملین سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک کو اپنی کرنسی بنانے پر ٹیکس اور پابندیوں کا سامنے کرنے کی دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈالر بہت سے ممالک کے لیے ریزرو کرنسی کے طور پر طلب کھو رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ امریکی دھمکی پر بھرپور جوابی کارروائی ہوگی۔

تاہم انھوں نے جوابی کارروائی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کے اپنے کرنسی استعمال کرنے کی تجویز پر سخت ردعمل دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved