یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ پر ہونے کے تناظر میں یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کی راہ ہموار کریں۔
یوکرینی صدر نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین چاہتا ہے کہ رواں ہفتے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں نیٹو ممالک کی جانب سے یوکرین نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے اور اس عمل کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے سرکاری عہدیدار نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیٹو کے بعض رکن ممالک کو اب بھی یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض ہے کیونکہ حملے کی صورت میں انہیں بھی یوکرین کا دفاع کرنا پڑے گا۔