پاکستان میری ٹائم نے ڈوبنے والے بھارتی مال بردار جہاز کے عملے کے 12 ارکان کوبچالیا

4  دسمبر‬‮  2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہندوستانی مال بردار جہاز  کے ڈوبنے کے بعد زندہ بچ جانے والے عملے کے 12 ارکان کو ریسکیو کرلیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق تقریباً 10:20 بجے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر (ایم آر سی سی) پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی (بھارت) کی جانب سے ایک فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی۔

تیز ردعمل اور مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے ارکان کو بچالیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی شپس،بوٹس اور ائیرکرافٹ نےحصہ لیا۔

کارروائی علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے پی ایم ایس کے عزم کو ظاہرکرتی ہے،  یہ آپریشن کسی بھی قومیت کے بغیر سمندری ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشاندہی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved