شامی باغیوں نے ایک اور اہم شہر حماہ پر قبضہ کرلیا

5  دسمبر‬‮  2024

تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہوں نے شام کے اہم شہر حماہ پر قبضہ کرلیا۔

اس سے قبل شامی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فوجی یونٹوں کو حماہ شہر کے باہر ری پوزیشن کیا گیا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم شامی آبزرویٹری نے بھی باغیوں کی جانب سے حماہ شہر کےگورنرہاؤس پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

شامی آبزرویٹری نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ حکومت مخالف باغیوں نے حماہ سینٹرل جیل  سے تمام قیدیوں کورہا کردیا ہے۔

تاہم شام کی مسلح افواج نے باغیوں کے حماہ گورنریٹ پرقبضےکی تصدیق نہیں کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران حماہ شہر اب تک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حماہ پر قبضے کے بعد باغی حمص شہر پر قبضہ کرسکتے ہیں جس کے نیتجے میں دارالحکومت دمشق کا ساحلی علاقوں  سے زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا جہاں روسی فوج کا بحری اور فضائی اڈہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ شامی باغیوں نے گزشتہ دنوں ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved