مودی سرکار نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ پر دھاوا بول دیا، 8 زخمی

6  دسمبر‬‮  2024

بھارت میں کسانوں کے ’دہلی چلو‘ مارچ پر پولیس ٹوٹ پڑی، جھڑپوں میں 8 کسان زخمی ہوگئے جبکہ آنسو گیس کے استعمال سے کئی کسانوں کی حالت خراب ہوگئی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کسانوں کو دہلی سے 2 سو کلو میٹر دور پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر شمبھو کے مقام پر روکنے کی کوشش کی جس کے باعث ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کسانوں  کی جانب سے حکومت سے قرض معافی کی ضمانت، کسانوں کی ریاستی مدد اور آمدن بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

کسانوں کے مارچ کے باعث ریاست ہریانہ کے سرحدی ضلع انبالہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج پولیس سے ہونے والی جھڑپوں کے بعد کسانوں نے دہلی کی جانب اپنا مارچ بھی روک دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved