ٹرمپ کی واپسی، نیٹو چیف کا یورپی اتحادیوں پر دفاعی اخراجات میں اضافے پر زور

6  دسمبر‬‮  2024

مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رتے نے یورپی ممالک پر دفاعی اخراجات میں اضافے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نیٹو چیف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی کے پیش نظر اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے ایک دہائی قبل روس کی جانب سے یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا پر الحاق  کے بعد نیٹو مماک اپنی دفاعی کٹوتیوں کو روکنے اور اپنے فوجی بجٹ پر جی ڈی پی کا 2% خرچ کرنے پر متفق ہو گئے۔

بعد ازاں روس کے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد نیٹو ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر رکن ملک کا دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 2% ہونا چاہیے اور اتحاد میں شامل ایک تہائی ممالک اس کا اہتمام نہیں کر رہے۔

عالمی دفاع ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جیت کے بعد ٹرمپ واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑیں گے بلکہ پہلے سے موجود جنگوں کا بھی خاتمہ کریں گے، لیکن کسی نیٹو رکن ملک پر حملہ اتحاد پر حملہ تصور کئے جانے کا اصول کو ٹرمپ کے اس اعلان سے ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب نیٹو چیف کی طرف سے رکن مملک پر دفاعی بجٹ میں اضافے پر زور دینے کی ٹائمنگ کو بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved