افغانستان میں طالبان حکومت نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے خاتمے پر شامی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں خبریں سامنے آئی ہیں کہ شامی صدر بشار الاسد کا طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم شامی حکام یا کسی اور جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اپوزیشن فورسز کے شام پر کنٹرول کے بعد افغانستان حکومت نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیے میں شام کی موجودہ صورتحال پر تحریرالشام اور شام کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہےـ
اعلامیے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ شام میں آزاد اور اسلامی نظام کی بنیاد رکھی جائے گی۔ افغان حکومت نے تمام بیرونی طاقتوں کی اہل شام کے ساتھ مثبت تعلقات رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔