شام کی صورتحال: روس نے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیلئے درخواست جمع کرادی

9  دسمبر‬‮  2024

شام میں بشار الاسد کا 24 سالہ دورِ اقتدار زمین بوس ہوگیا اور وہ خاندان کے ہمراہ روس فرار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے شام کی تازہ صورت حال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اقوام متحدہ میں درخواست دیدی۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا جائے گا۔

مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے (بفر زون) پر بات کرنا ضروری ہے۔

شام کی صورت حال پر روس کے اقوام متحدہ میں نمائندے دمتری نے کہا بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کا روس اور مشرق وسطیٰ پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس کا فیصلہ مستقبل کرے گا۔

یاد رہے کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد طیارے میں اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں انھیں سیاسی پناہ دیدی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved