یوکرین کے صدر ولادی میز زیلنسکی نے روس کیساتھ جنگ کے سفاتی حل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو میں شمولیت تک غیر ملکی فوجوں کا یوکرین سے انخلاء نہ کیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے یہ بات جرمنی کی اپوزیشن قیادت کیساتھ میڈیا بریفنگ میں کہی، جسے ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگوں کے خاتمے بیان کی تناظر میں کافی اہم قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یوکرینی صدر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت روس کیساتھ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہے، اور اس کے سفارتی حل سے مزید جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکتی ہیں۔
اس موقع پر یوکرینی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے باوجود یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شمولیت تک غیر ملکی فوجیں یوکرین میں موجود رہیں۔