شام بھی اسرائیل کے نشانے پر آگیا، سقوط دمشق کے بعد اسرائیل کے 310 حملے

10  دسمبر‬‮  2024

سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آگیا۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق بشار الاسد کے زوال کے بعد سے اب تک شام پر 310 اسرائیلی حملے رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے شامی شہر لاذقیہ میں بھی فضائی دفاعی نظام اور بحریہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا اور فوجی گوداموں پر بھی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف میں فوجی تنصیبات اور تحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل نے ائیرپورٹس، گوداموں، لڑاکا طیاروں، ریڈار اور اسلحہ ڈپو سمیت اہم ترین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون سے باہر نکل کر اسرائیلی ٹینک دمشق سے 25 کلو میٹر دور تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اسرائیل نےشام میں حملوں کو اپنے تحفظ کے لیےمحدود اور عارضی اقدامات قرار دے دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved