الیکٹرانک ووٹنگ کیس، سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں، جسٹس جمال مندوخیل

11  دسمبر‬‮  2024

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق کیس میں متفرق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا، پارلیمنٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے، معاملے کو پارلیمنٹ نے دیکھنا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حامد خان, آپ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں اس معاملے کو اٹھائیں، سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں، کیس ختم ہو چکا، پھر متفرق درخواست پر سماعت کیسے چلتی رہی؟ آج ہم درستی کرنا چاہتے ہیں۔

آئینی بینچ نے متفرق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved