شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید

11  دسمبر‬‮  2024

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے ایک بہادر فرزند لانس نائیک محمد امین (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved