جے یو آئی کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ کر سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2024 پر اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ اسپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس بل کے تحت ہی پارلیمنٹ نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی۔