تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کے خلاف فرد جرم عائد

12  دسمبر‬‮  2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved