سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 12 سے زائد درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کو بھی نمبر لگا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی طرف سے دائر درخواست کو49 بٹا 24 اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کی درخواست کو 50 بٹا 24 نمبر لگایا گیا ہے۔
آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے، درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ آئینی بینچ کمیٹی کرے گی۔