بلوچستان اور پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 5 روز میں 43 دہشت گرد ہلاک

13  دسمبر‬‮  2024

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 5 روز میں مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 دسمبرکی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کی جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک پختونخوا میں 18 خوارج ہلاک ہوئے۔

بلوچستان اور پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 5 روز میں 43 دہشتگرد ہلاک
فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 دسمبر کو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں، موسیٰ خیل اورپنجگورمیں دو الگ الگ آپریشنزمیں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا،  یہ کارروائیاں علاقے میں امن بحال ہوجانے اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved