زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

13  دسمبر‬‮  2024

جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

بیرونی مالیاتی فرق پورا ہونے اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کاروبار کے تمام دورانیے میں تنزلی سے دوچار رہی۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 31پیسے کی کمی سے 277روپے 92پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12پیسے کی کمی سے 278روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کی کمی سے 279 روپے 07 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved