24 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کا وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع

13  دسمبر‬‮  2024

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم و دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔

24 نومبر احتجاج کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔  اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کی وساطت سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل کمپلینٹ دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وزیر اعظم  شہباز شریف، وزیر داخلہ  محسن نقوی، وزیر دفاع  خواجہ آصف ،  وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے خلاف کارروائی کی استدعا  کی گئی ہے۔ اسی طرح آئی جی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا  کی گئی ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے دائر کمپلینٹ میں  38 زخمی پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست بھی منسلک کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 139 لاپتا کارکنوں کی لسٹ بھی ساتھ  لگائی گئی ہے۔

استغاثہ میں استدعا کی گئی ہے کہ کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو طلب کیا جائے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے 2 وزیر اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔  کمپلینٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے بلایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved