کرغزستان کےصدر نے وزیراعظم کوبرطرف کردیا

16  دسمبر‬‮  2024

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو برطرف کر دیا۔ 

کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔

صدارتی انتظامیہ کا  مزید کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ عقیل بیگ  جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved