اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مصر روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد آئندہ چند روز میں حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط عائد کرنا بند کردے تو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 45 ہزار 59 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 41 زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔