برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت متوقع نہیں۔
بی بی سی نے چینی حکام کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر ٹرمپ کی دعوت کے باوجود ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نہیں جائیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکہ میں چین کے صدر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، بیجنگ سے مزید حکام بھی انہیں جوائن کر سکتے ہیں، لیکن چینی صدر کی شرکت متوقع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں ہونے والی اپنی تقریب حلف برداری میں چینی صدر شی جن پنگ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کر رکھا ہے۔