نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا

17  دسمبر‬‮  2024

اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلیے مصر روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی جس کے بعد جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے روانہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مصر نہیں جارہے اور نہ ہی جنگ بندی کے حوالے سے کوئی غور کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں مصدقہ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم مصر جائیں گے اور وہاں پر دونوں فریق جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کریں گے جس میں اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

روئٹرز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو دستخط کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved